تازہ ترین

Post Top Ad

Thursday, January 16, 2020

محمد عامر نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سلیکٹ نہ ہونیکی وجہ بتادی



 قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے دعوی کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے سکواڈ میں ان کانام نہ آنے کی وجہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا ہے۔معروف سپورٹس اینکر زینب عباس کی جانب سے 27سالہ محمد عامر کا نام بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ میں نہ آنے کے سوال پر پیسر نے جواب دیا”وجہ ہے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ“۔
فاسٹ باؤلر نے جلد ہی اپنا یہ جواب ڈیلیٹ کرکے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مزید محنت کرکے قومی ٹیم میں واپسی کریں گے،انہوں نے لکھا کہ”کوئی پریشانی نہیں،ہر کوئی اطمینان کرے،میں مزید محنت کرکے واپس آؤں گا،انشاء اللہ“۔
محمد عامر کی جانب سے اپنا پرانا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر ٹویٹر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا تھا جس پر سابق کرکٹرز اور ان کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ فاسٹ باؤلر کی جانب سے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے باوجود انہیں ایک بار پھر قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد یہ انکا فرض بنتا تھا کہ وہ پیسوں کو ترجیح دینے کی بجائے ملک کے مفاد کو مقدم رکھیں ۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

مینیو